ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاسرکوڈ ٹونکا سے 14 سالہ لڑکا لاپتہ؛نظر آنے پر اہل خانہ کو مطلع کرنے کی درخواست

کاسرکوڈ ٹونکا سے 14 سالہ لڑکا لاپتہ؛نظر آنے پر اہل خانہ کو مطلع کرنے کی درخواست

Sat, 20 Jan 2024 19:34:29    S.O. News Service

بھٹکل 20/جنوری (ایس او نیوز)  قریبی علاقہ  کاسرکوڈ ٹونکا کا ایک چودہ سالہ لڑکا ماں کی  کسی بات سے  ناراض ہوکر  گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے گھروالے بے حد  پریشان ہیں۔ گھر والوں نے  عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ تصویر میں نظر آنے والا یہ لڑکا کہیں نظر آئے تو  اُنہیں خبر کریں۔

ہوناور کے ایک پرائیویٹ اسکول میں آٹھویں جماعت کا یہ طالب علم  جس کا نام ریحان عبدالرحمان    بُڈّے ہے، منگل  16 جنوری کو  رات قریب آٹھ بجے  کسی بات سے ناراض ہوکر گھر سے نکلا تھا، مگر چار روز گذرنے کے باوجود واپس نہیں آیا ہے جس کی وجہ سے ماں  سمیت  اہل خانہ  بے حد پریشان ہیں۔  اُردو ، کونکنی اور کنڑا  زبان  سے واقف یہ لڑکا اگر کہیں نظرآتا ہے  تو  اس نمبر پر رابطہ کرکے خبر دینے کی درخواست کی گئی ہے:  9743631720

لڑکے کی گمشدگی کے تعلق سے ہوناور پولس تھانہ میں کیس بھی درج کیا گیا ہے۔


Share: